ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / میسور کے چڑیا گھر میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد ہائی الرٹ

میسور کے چڑیا گھر میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد ہائی الرٹ

Fri, 06 Jan 2017 21:30:15    S.O. News Service

میسور:6/جنوری (ایس او نیوز) میں مویشی پروری کے محکمے نے میسور کے چڑیا گھر میں خطرناک برڈ فلو کی بیماری کی تصدیق ہوجانے کے بعد پورے ضلع میسور اور خاص طور پر جھیلوں کی نگرانی تیز کردی ہے۔محکمہ مویشی پروری کے ڈپٹی ڈائرکٹر پرساد مورتی نے بتایا کہ چڑیا گھر کے دس کلومیٹر کے دائرے کی جھیلوں کی نشاندہی کرکے پرندوں کے بول و براز کے نمونے اکٹھے کرکے لیباریٹری میں ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ان نمونوں کو منگلور میں واقع لیباریٹری اور دیگر متعلقہ مقامات پر بھیجا جارہا ہے۔مسٹر مورتی نے بتایا کہ محکمے کے ملازمین ضلع منڈیا کے رنگنا ٹٹو چڑیا گھر پر بھی نظر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمے نے ککٹ فارم کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے ان سے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں بڑد فلو کی بیماری کی تصدیق ہونے کے پیش نظر وہ اپنے فارم پر ٹھوس احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔دریں اثنا سینٹرل چڑیا گھر کی انتظامیہ نے میسور چڑیا گھر کی انتظامیہ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل کردہ نگرانی کمیٹی کو روازنہ رپورٹ بھیجنے کو کہا ہے۔


Share: